دنیا

صدر پیوٹن 2روزہ دورے پر یونان پہنچ گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یونان کے معاشی بحران کے حل کے لئے دوروزہ دورے پریونان پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر یونان پہنچے تو صدر پیوٹن کا ایتھنز ائیرپورٹ پر پُرتباک استقبال کیا گیا، ہوائی اڈے پر روس کے صدر کا استقبال یونانی وزیر دفاع نے کیا.

رواں سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا پورپی یونین کے کسی رکن ملک کا یہ پہلا دورہ ہے.

روسی صدرپیوٹن نےایتھنز میں یونانی صدراوروزیراعظم سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،انہوں نےیونان کومعاشی بحران سےنمٹنےمیں مددکی پیش کش بھی کی.

یونانی وزیر اعظم اورصدرپیوٹن کےدرمیان ملاقات میں اقتصادی تعاون، توانائی اور جنوبی بحیرہٴ روم کے مسائل کے علاوہ یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ روس کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close