دنیا

صوبے فوزیان میں طوفان اور شدید بارشیں، 6افراد ہلاک، 12 لاپتہ

چین میں طوفان اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، صوبے فوزیان میں چھ افراد ہلاک اوربارہ لاپتہ ہوگئے

طوفان اوربارشوں سے متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے، رہائشی علاقوں میں پانی اور کیچڑ بھر جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث شدید بارشیں بھی جاری ہیں جبکہ ہوا کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے چین کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں کے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close