دنیا

سی پیک پر اعتراضات،چین کی پھر بھارت کو شٹ اپ کال

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کو آ گے بڑھائے گا اور اقتصادی نوعیت کے اس انقلابی منصوبے پر بھارت سمیت کسی بھی ملک کے کسی بھی اعتراض کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے سی پیک اسلام آباد کانفرنس کے حوالے سے ایک سوال پر کہاکہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے۔جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close