دنیا

ایدھی کی سالگرہ، گوگل ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت

دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات کے باعث پہچانے جانے والے عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے انھیں ایک ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

28 فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بنا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔

انھوں نے 1951 میں ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کے لیے لوگوں سے عطیات لیے جاتے تھے۔

انھیں کئی بار نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کا سب سے ممتاز حصہ ایمبولینس سروس ہے جو ملک میں دہشت گردی کے حملوں کے دوران بھی غیر معمولی طریقے سے اپنا کام کرتی نظر آتی ہیں۔

گذشتہ سال 8 جولائی کو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

ان کے انتقال کے بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو پاکستان میں اس سرچ انجن پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close