انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے فوٹوگرافرز کو کھری کھری سنادیں

ممبئی: بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان نے مندرکے باہران کی متعدد تصاویر لینے پرفوٹوگرافروں کو کھری کھری سنادیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اورسیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امرتا سنگھ کے ساتھ پوجا کرنے اورغریب لوگوں میں سامان تقسیم کرنے گئیں جہاں ان کا فوٹوگرافروں نے پیچھا نہ چھوڑا۔

سارہ علی خان نے جیسے ہی مندر کے باہرموجود لوگوں میں سامان تقسیم کرنا شروع کیا تو فوٹوگرافوں نے تصویریں لینا شروع کردیں جو انہیں ذرا بھی پسند نہ آیا اوران کی جانب سے منع کیا۔ اداکارہ کی جانب سے باربارمنع کرنے کے باوجود فوٹوگرافرباز نہ آئے جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور باربار کہا کہ یہ سب بند کردو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close