Featuredاسلام آباد

ضمنی الیکشن کے بعد اسمبلیوں میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کو نئی پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا جس میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، پنجاب سے 49 اور خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے، ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں جب کہ 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11 اور ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔

اسی طرح آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close