انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوستی کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جہاں دونوں ہی اداکار ڈھکے چھپے لٖفظوں میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر ہی چکے ہیں جب کہ دونوں کے خاندان بھی ان کے رشتے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

اب ایک بار پھر اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیرکپور کی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرائی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رنبیرکے ساتھ وہ بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ نئی فلم ’’براہماسترا‘‘ میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے دونوں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close