اسلام آباد

امریکی الزام پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی خاموشی افسوسناک ہے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی الزام پر کسی قسم کا رد عمل نہ دینے پر افسوس ہوا۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی الزام پر کسی قسم کا رد عمل نہ دینے پر بہت افسوس ہوا کہ جب کہ چین نے پاکستان کی قربانیوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کودھمکیاں دی ہیں جب کہ  انہیں افغان جنگ کی سمجھ ہی نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کو  امریکا کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں شریک ہونے کی ضرورت نہیں تھی، سب سے پہلے میں نے کہا تھا کہ ہمیں اس جنگ میں نہیں جانا چاہیے، امریکا کے کہنے پر ہم نے اس ملک میں تباہی مچائی اور 70 ہزار پاکستانی اس جنگ میں شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا100ارب کا نقصان کاہوا، ہماری فوج کی قربانیوں کو بھی تسلیم نہیں کیاگیا جب کہ امریکا نے ہمارے اوپر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام لگا دیا اور بھارت کو افغانستان میں ٹھیکے دار بنا دیا، امریکا  بھارت کی زبان بول رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close