اسلام آباد

پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس طلب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوپہر کو عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہوگا۔ اجلاس میں عام انتخابات 2018ء کے لئے باقی رہ جانے والے امیدواروں کو ٹکٹس دینے اور جن امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں، ان پر ہونے والے اعتراضات کے جواب سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close