اسلام آباد

ے پی کے میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اکثریت ملی ، کھلاڑیوں کی ٹیم عوام کیلئے ڈلیور کرے گی :چودھری سرور

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرورنے کہا ہے کہ کے پی کے میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے اکثریت ملی ہے ، کھلاڑیوں کی ایک ٹیم عوام کیلئے ڈلیور کرے گی۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ عمران خان پچھلے پانچ سال سے صوبے کی حکومت میں ہیں اور کے پی کے میں حکومت کا تجربہ رکھتے ہیں۔ہم نے کے پی کے میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس کی وجہ سے ہم کو دوبارہ صوبے میں بھاری اکثریت سے حکومت ملی ہے ۔انہوں نے جس طرح کے پی کے میں تجربہ دکھایا ہے اس طرح پنجاب اور مرکز میں بھی کھلاڑیوں کی ایک بڑی ٹیم ہوگی جو عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے ڈلیور کرے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close