صفحہ اول Featured جناح کا پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اس سے ہٹ گیا ہے، عمران خان

جناح کا پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اس سے ہٹ گیا ہے، عمران خان

57 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور جو اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اس مقصد سے ہٹ گیا ہے، ماضی کی نسبت میں پاکستان کے قرضے دوگنے کردئیے جب کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جو اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسا بنانا ہوتا ہے، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، سیاست ایک مقصد کے لیے کر رہا ہوں جب کہ اوپربیٹھے لوگوں کا مقصد پیسہ بنا کرباہر لے جانا ہو تو کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک نیچے جارہاہے، وزیراعظم کے کپڑے اتارلئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آخری دو سال کینسر اسپتال کے لیے کرکٹ کھیلی، جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ آگے نہیں جاسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیرخزانہ منی لانڈرر ہیں، وزیراعلیٰ بھی منی لانڈرر اور قاتل ہے، وزیر ریلوے ہاوسنگ سوسائٹیز سے پیسہ بناتے ہیں، وزیرخارجہ کسی اور ملک کی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے جب کہ ان کے اقتدارمیں آنےسے پہلے کے اثاثے دیکھ لیں اور بعد میں دیکھ لیں تو اثاثوں کے فرق سے پتا چل جائے گا یہ سیاست میں کیوں آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے 300 ارب روپے بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے پھررہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

17total visits,2visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کر لی

انقرہ: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی دوران تفتیش ہلا…