پنجاب

پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ، مرکز میں دو نمبرز باقی ہیں:فواد چودھری

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ، مرکز میں دونمبرز باقی ہیں، جام کمال کے نام پر تحریک انصاف بلوچستان والوں کو منا لیں گے ۔دنیا نیو ز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مرکز کے لئے کل میں نے 169کا نمبر دیا تھا جو اب ایک کے اضافے کے ساتھ 170 ہوگئی ہے لیکن کل تک یہ نمبرز پورے ہو جائیں گے ۔ جام کمال کے وزیر اعلیٰ بننے کے حوالے سے بلوچستان تحریک انصاف میں پائی جانے والی ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اعتراضات تو آتے ہیں لیکن فیصلے تو عمران خان نے کرنے ہیں ۔ بلوچستان میں جام کمال کے نام پر جن کو اعتراض ہے ہم ان کومنا لیں گے ۔ پنجاب میں 25آزاد ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے ہم پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں کے ساتھ ہمارے ارکان کی تعداد 182ہوگئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close