دنیا

بنگلہ دیش میں اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پاکستانی سکول کی پرنسپل گرفتار، ہائی کمیشن رسائی کیلئے کوشاں

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل یاسمین کے گھر پر ڈھاکہ پولیس نے ریڈ کیا اور وجہ بتائے بغیر اُنہیں اپنے ساتھ لے گئی جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کو آخری اطلاعات تک یاسمین تک قونصلر رسائی بھی نہیں مل سکی ، ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی حسینہ واجد کی حکومت بلاجواز معاملات کو ہوادے رہی ہے اور اُنہیں اعلیٰ بنگالی حکام کے حکم پر گرفتار کیاگیا۔

سینئر اینکر اور تجزیہ نگار حامد میر نے انکشاف کیاکہ پاکستان کے ’سٹی سکول سسٹم ‘ کی ڈھاکہ میں موجود برانچ کی پرنسپل کے گھر پر ڈھاکہ پولیس نے چھاپہ مارا جس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھے ، جاتے ہوئے پولیس اہلکار یاسمین کو بھی ساتھ لے گئے لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ حامد میر نے بتایاکہ ابتدائی طورپر ڈھاکہ پولیس نے اس چھاپے کی تردید کی لیکن یاسمین کیساتھ پولیس اہلکاروں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اعتراف کرلیا اور کہاکہ پوچھ گچھ کیلئے بلایاگیاہے ، بعد میں چھوڑدیں گے ۔ سٹی سکول میں زیرتعلیم زیادہ تربچوں کا تعلق بھی بنگلہ دیش سے ہے ، یاسمین کے گھر کوتالے لگے ہوئے ہیں اور ان سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

حامد میر نے بتایاکہ ہائی کمیشن نے بار بار رابطہ کیا لیکن تاحال کامیابی نہیں ملی ، کہاجارہاہے کہ بنگالی ہائی اتھارٹی کے حکم پر یاسمین کوحراست میں لیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close