صفحہ اول دنیا افغانستان میں انتخابی جلسے میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک

افغانستان میں انتخابی جلسے میں دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع رستاق میں ہونے والے انتخابی جلسے میں موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 32 سے زائد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 8 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں پارلیمانی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ 249 نشستوں کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت بھی 4 سے زائد بار الیکشن آفس کے باہر خودکش حملے کیے گئے تھے جن میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ اب تک 8 امیدواروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

انتخابی مہم کے آغاز سے ہی دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے اور 4 انتخابی جلسوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں 3 روز قبل ہلمند صوبے میں انتخابی جلسے میں دھماکے سے 8 افراد جب کہ 3 اکتوبر کو ننگرہار کے انتخابی جلسے میں ہونے والے دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

82total visits,9visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ڈاکٹرز آپریشن کے بجائے نارمل ڈیلیوریز کرائیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آپریشن کے ذریعے زچگی میں تیزی سے اضافہ زچہ و بچہ کی صح…