Featuredاسلام آباد

عمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا : مراد علی شاہ

اسلام آباد : ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے، تحریک عدم اعتماد آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  مجھے پورا یقین ہے منتحب نمائندے عوام کی آواز بنیں گے ، عمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے لوگوں کو سندھ کا حساب دینے کے ذمہ دار ہیں۔ سندھ کے عوام نے پچھلے تین ادوار میں ہمیں ہر بار زیادہ سے زیادہ ووٹ دیئے۔

وزیراعلیٰ نے شاہ محمود قریشی کا نام لیئے بغیر کہا کہ جس شخص کی آپ بات کررہے ہیں وہ دو ہزار تیرا اور اٹھارہ میں بھی سندھ آیا تھا۔ ہمیشہ ہار کر واپس گیا ہے۔ سندھ کی عوام ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کو سرخروع کرتی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام آپ کو نہیں چھوڑے گی، اپنے کرتوت بخشوانے کا وقت آگیا ہے، اعلان ہو چکا ہے، تحریک عدم اعتماد آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ملک میں جاری مہنگائی بے روزگاری اور وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے۔ بلاول بھٹو اپنا پیغام لے کر لوگوں تک جارہے ہیں۔ جہاں جہاں قافلہ گزر رہے ہیں، لوگ بڑی تعداد میں سن رہے ہیں اور مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close