انٹرٹینمنٹ

بہتر ہے کہ انسان کے کام خود اس کی تعریف کرے

 سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے  پریشانی نہیں ہوتی۔

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے پریشانی نہیں ہوتی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا کہ میرے خیال سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے ظاہر ہے کہ پریشانی ہوتی ہے لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ مجھے اس سے بلکہ پریشانی نہیں ہوتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اور یہ ایک عام سی بات ہے، انسانی فطرت ہے، اور ایسا سب کے ساتھ ہی ہوتا ہوگا۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ میں نے اب یہ محسوس کیا ہے کہ اس سے بہتر انسان کے لیے کوئی چیز نہیں ہے کہ وہ صرف محنت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کا کام خود اس کی تعریف کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ بات بھی سمجھنی چاہیے کہ وہ میری شخصیت کا صرف ایک پہلو ہی دیکھ رہے ہیں جوکہ اُنہیں اسکرین پر نظر آتا ہے جبکہ میری زندگی میں صرف اس 5 منٹ کی گفتگو کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے جو لوگ کبھی کبھی دیکھتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لیکن کوئی بات نہیں جو بھی ہے ٹھیک ہے، مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، میں اپنے آپ کو اپنے کام سے ثابت کرنا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے بطور اداکار پسند کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close