پنجاب

پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے

لاہور: آرمی چیف کی تعیناتی میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے کو متنازع بنارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو ان چوروں نے متنازع بنایا ہوا ہے، اس وقت پاکستان میں وزار کا ہی نہیں پتہ کون ہے، حد یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو کوئی باہر سے کھڑا ہو کر آواز دیتا ہے تو دورے پر چلے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں اور نہ ہی ہم اس معاملے کو متنازع بنارہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کرکٹ کلب کی ٹیم کا کپتان تبدیل نہیں ہوتا، جس طرح آرمی چیف کا فیصلہ کیا جارہا ہے، تبدیلی کا یہ معاملہ جلد سے جلد حل ہونا چاہیے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں اور ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی وجہ سے آج مارشل لا نہیں جبکہ نواز شریف اور زرداری کی پوری کوشش ہے کہ جمہوری حکومت کا خاتمہ ہوجائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تعیناتی کے اس معاملے پر ہم چاہتے ہیں کہ اہم مسئلہ غیر متنازع طریقے سے حل ہوجائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنڈی آنے والے اپنے ذاتی کنٹینروں کا بندوبست کر کے آئیں، اقبال پارک میں خیمہ بستی بنائی جائے گی، اجتماع چھبیس کو ہے مگر پچیس کو قافلے پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی ارکان سے ملاقاتیں جاری اور روالپنڈی پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close