پنجاب

ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ پنجاب کے بیرونی دوروں کی تفصیلات طلب کرنے کی پی اے سی کے چیئرمین کی درخواست مسترد

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب پبلک اکاو نٹس کمیٹی محمود الرشید کی وزیر اعلی شہباز شریف کے بیرونی دوروں کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست مسترد کردی۔جسٹس شاہد وحید نے میاں محمودالرشید کی متفرق درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے نے شیراز ذکائ ایڈووکیٹ نے نکتہ اٹھایا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بلاجواز غیر ملکی دورے کئے ہیں درخواست گزار کے مطابق وزیر اعلی پنجاب ان بیرونی دوروں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، آئین کے تحت آڈیٹر جنرل پاکستان پبلک اکاو نٹس کمیٹی میں بیرونی دوروں کی تفصیلات پیش کرنے کے پابند ہیں لیکن آڈیٹر جنرل نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کو وزیر اعلی پنجاب کے دوروں کی تفصیلات پبلک آکاونٹس کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے،عدالت نے یہ متفرق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،اس موقع پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جو نکتہ بنیادی درخواست میں نہ اٹھایا گیا ہو اس کی بابت متفرق درخواست پر دادرسی نہیں کی جاسکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close