دنیا

قطر کا افریقی ملک چاڈ کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

دوحہ: قطر نے وسطی افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع قطری سفارتخانے کو بند کرنے کے لئے بلیک میلنگ کر رہا تھا اس لئے انہیں فوری طور پر اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے چاڈ کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاڈ کی حکومت کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قطر کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر دوحہ کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی کا حصہ بنتا چاہتا ہے۔ دوسری جانب چاڈ نے گزشتہ روز قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیبیا کے ذریعے وسطی افریقی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چاڈ نے قطری سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے 10 روز کا الٹی میٹم بھی دیا تھا تاہم وسطی افریقی ملک کی جانب سے دوحہ کے خلاف کسی قسم کا ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ آیا وہ کس طرح سے چاڈ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین، یمن، متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرے تاہم قطر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایران سے گزشتہ برس منقطع کئے گئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close