دنیا

کارکنان کی گرفتاری پرایم کیو ایم کا ٹورنٹو میں عوامی مظاہرہ

متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کی جانب سے احتجاجی اجتماع ٹورونٹو کےعلاقے مسی ساگا میں منعقد کیا گیا مظاہرین کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں ماورائے عدالت قتل، بہیمانہ تشدد اور لاپتہ کارکنان کی فوری بازیابی جیسے مطالبے درج تھے مظاہرے سے سابقہ ممبر قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی،ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان اور سینٹرل آرگنائزرآصف قاضی نے فکر انگیز خطاب کیا۔

حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں تحریک پاکستان سے لے کر اب تک کی تاریخ اور بانیان پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے جبرو ظلم کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان دنیا بھر میں قائدِ تحریک کے فلسفے اور نظریئے پر کاربند اور متحد ہیں جنہیں کسی بھی قسم کا جبرو تشدد اپنے نظریے یا فکر سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا

دریں اثناء ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا اور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی 36 سالہ جدوجہد قائدِ تحریک کی قربانیوں اور تربیت کا مظہر ہےجسے کسی ریاستی جبراور ذور زبردستی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

جب کہ ایم کیو ایم کینیڈا کے سیینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر مسلط کئے گئے آپریشن کی آڑ میں اردو بولنے والوں اور بانیان پاکستان کی اولادوں کی نسل کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقریرین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ مہاجر آج تک اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ظلم و جبر کا یہ سلسلہ اب رک جانا چاہیے اس کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافی برادری کا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close