Featuredتجارت

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے کے بعد 1965 ڈالر ہو گئی

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 223400 روپے ہو گئی ہے ۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 191530 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 100 روپے اور 85.73 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close