Featuredپنجاب

بھارتی وزیر خارجہ نے جو کہا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، شاہ محمود قریشی

ملتان: تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے شنکر نے بلاول کی رخصتی کے بعد جو رویہ اپنایا اسکی مذمت کرتا ہوں۔

پاکستان تحریک ابصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو کہا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، میری نظر میں یہ سفارتی آداب کے خلاف تھا۔

سابق وزیر خارجہ نے جے شنکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول وہاں آپکی دعوت پر گئے تھے، پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے، دور سے پہلے پاکستان میں بحث چھڑی تھی وزیر خارجہ کو وہاں جانا چاہیے تھا یا نہیں، ایک طبقے نے کہا بھارت جانا بے سود ہوگا، دوسرے طبقے کے مطابق ہمیں ایس سی او میں شریک ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے شنکر ایسا نہیں کرتے جو آپ نے کیا، مہمانوں کی کوئی عزت ہوتی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ یہ سلوک برتا گیا جس پوری قوم کی تضحیک ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی تقریر میں گفتگو کی تھی، عمران خان نےکہا تھا کچھ قوتیں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے شنکر نے بلاول کی رخصتی کے بعد جو رویہ اپنایا اسکی مذمت کرتا ہوں، وہاں جو سوچ ہے ہندوتوا کی اس لیے وہاں جانا بے سود ہے، دوسری سوچ تھی کہ ہم ممبر ہیں اور بہتر تعلقات کیلئے بھارت جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میں پاکستان کے وزیر خارجہ کی بات کر رہا ہوں، اس رویہ سے پوری پاکستانی قوم کی تضحیک ہوئی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بگڑتے جا رہے ہیں، بھارت اس کو ڈھال کے طور پر اسے استعمال کر رہا ہے، جے شنکر صاحب! آپ حقائق سےنظریں چرا رہے ہیں، پاکستان پر انگلی اٹھانے سے پہلے آپ کو اپنے ملک کو دیکھنا چاہیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کو پہلے بھی بے نقاب کیا تھا، بلوچستان میں کلبھوشن یادو کیا کر رہ تھا کیا وہ خیر سگالی کے دورے پر تھا، جے شنکر صاحب! آپ کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close