پنجاب

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ۲ دہشتگرد ہلاک

ملتان: ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ شیرشاہ بند کے قریب سی ڈی ٹی کو چار سے پانچ دہشتگردوں کی اطلاع ملی۔ سی ٹی ڈی اہلکار پہنچے تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ سکیورٹی اداروں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے تین ہینڈ گرینیڈ، رائفل اور پسٹل برآمد کر لی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close