پنجاب

تبدیلی کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم نے عوامی خوشحالی کےایجنڈے کورکاوٹوں کےباوجود آگےبڑھایا ہے، اللہ تعالیٰ نے آئندہ الیکشن میں عوام کی خدمت کا موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے لیکن تبدیلی کے دعویداروں نے جھوٹ اور یو ٹرن کے ریکارڈ قائم کیےہیں، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے، کھوکھلے دعوؤں سے نہیں، ان عناصر نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close