سندھ

ڈاکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی شرمین عبید چنائے کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی : آسکر ایواڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی بہن کو فیس بک پر ایک ڈاکٹر نے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی تو انہوں نے خوب واویلا کیا اور اسے ”ہراسگی“ قرار دیدیا جس پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ان کی شکایت پر جب مذکورہ ڈاکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تو سوشل میڈیا صارفین کا غصہ آسمان کو چھونے لگا اور ہر کسی کسی کی ’توپوں‘ کا رخ شرمین عبید چنائے کی طرف ہو گیا۔ یہاں تک کہ اس ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر بھی میدان میں آ گئی اور اپنے پیغام میں اسے انتہائی نیک اور محنتی شخص قرار دیا۔ صارفین ابھی تک اس معاملے پر سیخ پا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اب بھی زیر بحث ہے اور اب شرمین عبید چنائے کی ایک تصویر کو سامنے لا کر اس موضوع کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر ان کی خوب ”درگت“ بنائی جا رہی ہے۔ فیس بک صارف ”سر سیٹھ عبداللہ“ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ کے معروف اداکار ’میٹ ڈیمن‘ کیساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور صارف نے اس تصویر میں جو دکھانے کی کوشش کی ہے وہ شرمین عبید چنائے کی تصویر بنوانے کیلئے ہالی ووڈ اداکار انتہائی قریب بلکہ جڑ کر کھڑا ہونا ہے۔ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ”شرمین عبید چنائے کا آدھا جسم اس ہالی ووڈ اداکار کیساتھ لگ رہا ہے لیکن اگر کوئی ’گنجا‘ ڈاکٹر ان کی بہن کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجے تو یہ خود کو ہراساں محسوس کرتی ہیں۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close