دنیا

چارسدہ یونیورسٹی حملہ:انڈیا،امریکہ اور کا اظہار مذمت

اسلام آباد: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کہا کہ وہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
نریندر مودی نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے بھی باچا خان یونی ورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ا±ن کی نیک تمنائیں متاثرین اور لواحقین کے ساتھ ہیں، جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ، پروفیسر سمیت 21 ہلاک
واضح رہے کہ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں آرمی پبلک اسکول کے طرز پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر سمیت 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
پولیس، پاک فوج اور اسپیشل کمانڈوز کے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا، جبکہ سیکڑوں طلبہ کو یونیورسٹی سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چاروں حملہ آوروں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں، تاہم وہ پھٹنے سے قبل ہی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close