پنجاب

تحریک لبیک میں اختلافات

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے تحریک لبیک میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل "سماء نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی اب زیادہ میڈیا پر نہ آئیں کیوں کہ وہ اب ہم سے الگ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے ایک دھڑے کے سربراہ وہ (اشرف آصف جلالی) ہیں جبکہ اصل تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کیساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم ہے، اگر یہ حکومت کی جانب سے ٹائم پاس یا دھوکہ ہوا تو جاتی امراء یا اسلام آباد دور نہیں، ہم دوبارہ بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔ دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں پیر افضل قادری نے کہا کہ یہ ولادت باسعادت نبی کریم (ص) کا مہینہ ہے اور ہم اسے حرمت رسول اور ختم نبوت کے عنوان سے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہمارے ساتھ ہے، ہم حرمت رسول (ص) پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ درست ہوئی تو تسلیم کریں گے بصورت دیگر مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شکر گزار ہے جس نے اس بحران کے خاتمے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حامد کا استعفی بھی پاک فوج نے ہی لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close