اسلام آبادپاکستانپنجاب

سیدو شریف ائیرپورٹ سوات 17 سال بعد 26مارچ سے کمرشل فلائیٹس کے لیے آپریشنل ہوجائیگا

اسلام آباد/لاہور/سوات (26 مارچ2021ء) سیدوشریف ائیرپورٹ سوات 17 سال بعد 26مارچ سے کمرشل فلائیٹس کے لیے آپریشنل ہوجائے گا ،پہلی پروازمیں اعلی حکومتی، سول و عسکری شخصیات سفرکریں گے،پی آئی اے لاہورسے براستہ اسلام آبادسیدوشریف کے لیے ہفتہ وار دوپروازیں چلائے گی۔ لاہورسے سوات کم ازکم کرایہ 6ہزار220روپے اور اسلام آبادسے سوات کم ازکم کرایہ 5ہزار888روپے رکھاگیاہے ،پروازوں سے سیاحت کوفروغ اور پی آئی اے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔
اس خبررساں ادارے کے مطابق پی آئی اے کی سیدو شریف سوات آپریشن26 مارچ بروز جمعہ سے 17بعددوبارہ شروع ہوگا پہلی پرواز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی پی آئی ایسوات میں 17 سال کے وقفے کے بعد آپریشن کا دوبارہ آغاز کر رہا ہے آپریشن شروع کرنے سے سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی سفری سہولیات کی آسانی کیلئے پروازیں شروع کی جارہی ہیں پہلی پرواز پر اعلی حکومتی، سول و عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز لاہور سے صبح 8 بجے اور اسلام آباد سے 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی واپسی کی پرواز سیدو شریف سے شام 5 بجے روانہ ہوگی پی آئی اے کی پروازیں سیاحت کے فروغ کیلئے ہفتے ہیں دو دن بروز جمعہ اور سوموار چلائے گی سکردو، گلگت اور چترال کے بعد یہ چوتھا سیاحتی مقام ہے جس کیلئے قومی ائیرلائن اپنا فضائی آپریشن چلائے گی۔واضح رہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید کی سی ای او پی آئی اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close