دنیا

چین ، جعلی کرنسی کا بڑا ریکٹ بے نقاب

بیجنگ: چین میں جعلی کرنسی تیار کرنیوالے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اس بارے میں خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک گروپ جعلی کرنسی تیار کرکے آن لائن فروخت کررہا ہے اور وہ یہ کرنسی 20 صوبوں تک فروخت کرچکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نیگشیا ہوئی پولیس نے3 ماہ کی تحقیقات کے بعد 6افراد پر مشتمل اس گروپ کو صوبہ سیچوان سے گرفتار کیا اور ان سے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی ، پرنٹرز، کمپیوٹر اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close