دنیا

ولادیمیر پوتین چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ روس کے صدر منتخب

ماسکو: روس کے صدارتی انتخاب میں ولادیمیر پوتین چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ روس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان ویوز نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی انتخاب میں ولادیمیر پوتین چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ روس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے آج ووٹنگ ہوئی  جس میں موجودہ صدر ولادیمیر پوتین کے علاوہ 7 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم اس بار بھی صدر پوتین بھاری اکثریت سے صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ولادیمیر پوتین نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرکے چوتھی بار بھی روس کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 1500 سے زائد عالمی مبصرین ماسکو پہنچے جب کہ ہزاروں مقامی مبصرین بھی الیکشن کی کوریج کے لیے موجود رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے مکمل انتظامات کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close