دنیا

برطانیہ کی فیملی ویزا پالیسی میں نرمی

برطانوی وزارت داخلہ نے کم ازکم آمدنی کی حد بڑھا کر 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا اعلان کیا تھا

برطانوی حکومت نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اہلخانہ کو لانے کے لیے آمدن کی حد کم دی۔

برطانوی حکومت فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی۔

وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق اب کم از کم آمدنی کی حد 29 ہزار پاونڈ ہو گی۔

برطانیہ کے فیملی ویزا کے لیے کم ازکم آمدنی کی موجودہ حد 18 ہزار 600 پاونڈ ہے۔ نئے قوانین کا نفاذ یکم اپریل 2024 سے ہو گا۔
واضح رہے کہ برطانوی وزارت داخلہ نے کم ازکم آمدنی کی حد بڑھا کر 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close