کھیل و ثقافت

کرکٹر محمد آصف دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

لاہور: کرکٹر محمد آصف کا متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں لیگ کھیلنے کا ارمان پورا نہ ہوسکا، پیسر کو دبئی ایئرپورٹ سے ہی پاکستان واپس روانہ کردیا گیا۔ پیسر محمد آصف 10 سال قبل پرس میں منشیات رکھنے کے جرم میں دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار ہوئے تھے جہاں سے بڑی منت سماجت کے بعد انہیں رہائی ملی۔ تاہم انہوں نے سبق نہیں سیکھا اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل 2010 میں ملوث پائے گئے جس پر 5 سال کیلئے انہیں ہر سطح کی کرکٹ سے دور کردیا گیا ۔ سزا کی مدت پوری ہونے پر اب وہ واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے یو اے ای میں لیگ میں شرکت کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی لیکن اب بھی ماضی نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دبئی ایئرپورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close