تجارت

پاکستان میں ورچوئل کرنسیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک پاکستان نے ورچوئل کرنسیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن اور ڈاس کوائن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ورچوئل کرنسیوں کے فروغ اور ان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔

مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں اور بینکوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ ورچوئل کرنسیوں کے لیے ابتدائی ادائیگیوں کی کوئی سہولت یا بینکاری خدمات ہرگز فراہم نہ کی جائیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ورچوئل کرنسیاں، کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن، ڈاس کوائن کی بطور لیگل ٹینڈر کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان میں کسی ادارے کو فی الحال اس امر کا لائسنس دیا ہے نہ مجاز ٹھہرایا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا کہ جو افراد رقم پاکستان سے باہر منتقل کرنے کے لیے ورچوئل کرنسی، کوائن یا ٹوکن استعمال کریں گے انہیں رائج قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close