دنیا

ایک اور گندا ترین اعزاز ، گندے ترین پڑوسی بھارت کے نام، جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

جنیوا: عالمی ادارے نے بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں والا ملک قرار دے دیا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جاری کردہ عالمی شہروں کی درجہ بندی میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی غیر معیاری ہوا کے حامل شہروں میں سرفہرست ہے، میگا سٹی کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر قاہرہ اور تیسرے پر ڈھاکا ہے۔بھارت کا معاشی و کاروباری حب کہلانے والا ممبئی دنیا کے آلودہ ترین میگا شہروں میں چوتھے نمبر ہے جب کہ دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 14 بھارتی شہر شامل ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر10 سے میں 9 افراد آلودہ ہوا میں سانس لیتے ہیں اور ہرسال 70 لاکھ افراد باہر اور گھریلوں گندی فضا اور آلودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودگی سے ہونے والی سالانہ اموات میں سے 90 فیصد مرنے والے لوگوں کا تعلق کم آمدنی یا متوسط ممالک سے ہے جس میں زیادہ تر ایشیائی اور افریقی ممالک شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close