Featuredپنجاب

گورنر اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سمیت سیاسی رہنماؤں کی احسن اقبال پر حملے کی مذمت

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، وزیراعلٰی پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا اور واضح کیا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیئے۔ وزیراعلٰی نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سابق سینئر وزیر بلدیات و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان اور امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابر حسین اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے احسن اقبال کے جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close