سندھ

نا بجلی ہے نا پانی ہے یہ کراچی کی کہانی ہے

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاو¿ن، نصف شہر تاریکی میں ڈوب گیادوسری طرف دھابیجی میں پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔

روشنیوں کے شہر کراچیمیں علی الصبح بجلی کا بڑابریک ڈاو¿ن ہونے سے کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

آج صبح 5 بجے کے قریب اچانک بجلی بند ہونے سے گلستان جوہر، نیوکراچی، ایف بی ایریا، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ ،ملیر، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی، گارڈن، گرومندراور دیگر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

کےالیکڑک ذرائع کے مطابق بریک ڈاو¿ن سے کراچی کے تقریبا 80 فیصد علاقے متاثر ہوئے۔

ترجمان کے ای کے مطابق بریک ڈاو¿ن کی وجہ جامشورو کے قریب 500 کے وی کی لائن ٹرپ کر جاناہے، جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں تعطل واقع ہوا۔ مرمتی کام جاری ہے اور بجلی کی بحالی میں 5 سے 6 گھنٹے لگیں گے۔

دوسری جانب ترجمان واٹربورڈ کے مطابق صبح پانچ بج کر پینتیس منٹ پر تمام پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے دھابیجی ،گھارو ،پپری کے تمام پمپنگ اسٹیشنز مکمل طور پر بند ہوگئے بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے دھابیجی میں 72 انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی جس سے شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close