Featuredسندھ

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز شاہ بھی کرونا سے انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف سیاسی شخصیت اعجاز شاہ شیرازی بھی کرونا کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے، وہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کرونا کی لپیٹ میں آکر موت کو گلے لگانے والے اعجاز شاہ کو 23 نومبر کو طبعیت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے شعبے ( آئی سی یو) میں منتقل کیاگیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز شاہ ٹھٹھہ میں شیرازی اتحاد کے سربراہ بھی تھے جبکہ ان کے بیٹے ریاض شاہ شیرازی رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close