Featuredپنجاب

سی ٹی ڈی کی کارروائی، خانیوال سے چار دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے 4دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے خانیوال میں متعلقہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران 4دہشتگردوں کو دھر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ابتدائی تحقیقات میں زیر حراست دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close