پنجاب

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کا قومی خدمت کاعزم

میٹرک کے سالانہ امتحانات سال 2016میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم رانا عمر فرمان نے کہا ہے کہ مستقبل میں تعلیم مکمل کر کے ڈاکٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔میری کامیابی میرے والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طالب علم رانا عمر فرمان نے کہا کہ میرے والد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور میرے بڑے بھائی اور بہن نے بھی میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی ۔بڑا بھائی ڈاکٹر اور بہن بھی ڈاکٹر بن رہی ہے اور میں بھی بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں گا۔اس موقع پر رانا عمر فرمان کے والد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رانا فرمان علی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل کوشش کرتا ہوں کہ بچوں کو رزق حلال کھلاؤں اور آج اس کا خداوند کریم نے ثمر بھی دے دیا ہے ۔میٹرک کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد شہبان وحید نے کہا کہ انجینئر بننے کا ارادہ ہے تاہم تعلیم مکمل کرنے کے بعد فیصلہ کروں گا ۔ہونہار طالب علم کے والد وحید ناز نے بتایا کہ وہ ایک پرائیویٹ ادارے میں ملازم ہیں ۔بیٹے کے پوزیشن لینے پر خداوند کریم کا بے حد شکر گزار ہوں اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طالبہ عظمی وارث نے بتایا کہ اس کے والد بیمار ہیں اور اس کے باوجود ایک محنت مزدوری کرنے والے شخص ہیں ۔اور گھر میں بیٹھ کر بغیر کسی ٹویشن کے اس نے تعلیم حاصل کی ہے اور ارادہ تھا میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کروں گی ۔آج خداوند کریم نے میری محنت کا پھل دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close