Featuredاسلام آباد

انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن نے انتہائی اہم فیصلہ کرلیا، جان کر ۔۔۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے سمری وزارتِ دفاع کو ارسال کردی ہے۔ عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے ایک سمری وزارت دفاع کو ارسال کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارتِ دفاع کو بھیجی گئی سمری میں پاک فوج کے جوانوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم وزارتِ دفاع سے درخواست کی گئی ہے کہ پرامن انداز میں الیکشن کے انعقاد کے لئے پاک فوج کی مناسب تعداد تعینات کی جائے۔سمری میں درخواست کی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوول پروف سیکیورٹی لگائی جائے اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر 23 جولائی سے 26 جولائی پاک فوج تعینات کی جائے جب کہ تمام پرننٹنگ پریسز پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی نگرانی میں کرائی جائے اورپرنٹنگ پریسز پر کل سے 25 جولائی تک فوج تعینات کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close