پنجاب

تحریک لبیک نے قومی اسمبلی کے کتنے امیدوار میدان میں اتار دیے ؟ تعداد اتنی زیادہ کہ ن لیگ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو رونا آجائے گا

لاہور: ایک ایسے وقت میں کہ جب سابق حکمران جماعتوں مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کو امیدوار نہیں مل رہے ، ایسے میں نو وارد سیاسی جماعت تحریک لبیک نے ملک بھر سے اپنے 173 امیدوار میدان میں اتار کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم کے معاملے پر فیض آباد دھرنے سے شہرت حاصل کرنے والی تحریک لبیک لاہور اور کراچی سمیت پورے پاکستان میں بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ سہیل وڑائچ کے مطابق گو کہ تحریک لبیک نئی سیاسی جماعت ہے لیکن اس نے اپنے 173 امیدوار قومی اسمبلی میدان میں اتارے ہیں۔ یہ خاصی بڑی تعداد ہے ، ایک ایسے وقت میں کہ جب بڑی پرانی سیاسی جماعتوں کو امیدوار نہیں مل رہے ، ایسے میں ایک نووارد جماعت کا اتنے امیدوار سامنے لانا واقعی حیران کن ہے۔پاکستان میں موروثی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان میں بزنس مین کا بیٹا بزنس مین ہے تو سیاست دان کا بیٹا سیاست دان ہے، مذہبی سیاسی جماعتوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حافظ سعید کے صاحبزادے طلحہ سعید سرگودھا سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے دامادخالداین اے 133 لاہور سے میدان میں ہیں۔ اسی طرح مولانا اعظم طارق شہید کے صاحبزادے معاویہ اعظم پی پی 126 جھنگ سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادگان اور بھائی بھی انتخابی دنگل میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close