پنجاب

اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،2کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 2کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر سات سگلروںکو گرفتار کرلیا ۔ترجمان اے این ایف کا کہناہے کہ انسداد منشیات فورس نے راولپنڈی ،لاہور اور کراچی میں چھاپہ مارکارروائیاں کر کے 7سمگلر وں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2کروڑ75لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ۔اے این ایف کی کارروائی میں 38کلو ہیروئن ،4ہزار گولیاںاور 15کلو حشیش سمیت سمگلروں کے قبضے سے دو گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close