پنجاب

معروف صحافی ہارون رشیداورعامر لیاقت کےدرمیان لائیو شومیں جھڑپ

لاہور:  معروف صحافی ہارون رشید اور عامر لیاقت کے درمیان لائیو شو میں جھڑپ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں 12 مئی کے سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون رشید اور عامر لیاقت کے درمیان لائیو شو میں جھڑپ ہو گئی۔ عامر لیاقت کی جانب سے 12 مئی کے سانحہ کا ایم کیو ایم کو ذمہ دار ٹھہرانے پر ہارون رشید پر سخت تنقید کی گئی اور دوران گفتگو انہیں ٹوکتے ہوئے ان کیخلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے عامر لیاقت کی جانب سے ایسا کئے جانے پر ہارون رشید غصے میں آگئے اور انہیں کھری کھری سناتے ہوئے کہا گیا کہ سب لوگ ان کی بدتمیزی سے ڈرتے ہیں تاہم وہ بالکل نہیں ڈرتے بدتمیزی کرنے پر عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے اور وہ ان کی طبعیت صاف کردیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close