پنجاب

عوام اسلام سے محبت کرنے والے،کوئی بھی پاکستان کو سیکولر اور لبرل ریاست نہیں بناسکتا :سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کچھ لوگ پاکستان میں دینی جماعتوں کی شکست پر بغلیں بجا رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید پاکستان میں اب سیکولر اور لبرل لابی کو کھل کھیلنے کا موقع مل جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو ناکامی و نامرادی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، پاکستان کے عوام اسلام سے محبت اور رسول کی حرمت پر جانیں نچھاور کرنے والے ہیں ، ان کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی مائی کا لعل سیکولر اور لبرل ریاست نہیں بناسکتا ،ہم دیکھیں گے کہ حکومت کہاں سے ڈکٹیشن لیتی ہے اور کن کے اشاروں پر چلتی ہے، اگر حکومت کا قبلہ مکہ مکرمہ کی بجائے کسی اور طرف ہوا تو اسے درست کردیں گے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نفاذ اسلام کی جدوجہد کر رہی ہے ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں اس عظیم مقصد کے لیے ہمارے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، الیکشن میں ہمارے کارکنوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر عوام سے رابطہ کیا عوام کو اسلام کے بابرکت نظام کی طرف دعوت دی انہیں اللہ اور اس کے رسول کے دین کی طرف بلایا ، ہم اللہ کے دین کے سپاہی اور حضور کے امتی اور غلام ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close