دنیا

امریکی صدر کا افغان جنگ کا ٹھیکہ بلیک واٹر کو دینے پر غور

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان جنگ کا ٹھیکہ بدنام زمانہ بلیک واٹر کو دینے پر غور شروع کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے متعلق پنٹاگون کی حکمت عملی سے مایوس ہوکر بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس کی اس تجویز پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں جس میں پرنس نے جنگ کو پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔

بانی بلیک واٹر نے گزشتہ سال کمانڈر انچیف کی افغان جنگ سے متعلق حکمت عملی کی نظرثانی کے دوران صدر ٹرمپ کو افغان جنگ کو ٹھیکے پر پرائیویٹ مسلح افراد کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایرک پرنس کا کہنا تھا کہ 17 سال سے جاری جنگ کے نہ ختم ہونے پر امریکی صدر مایوسی کا شکار ہیں، پنٹاگون نے جو کچھ مانگا وہ دے چکے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں نکلے۔

دوسری جانب نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے امریکی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان جنگ کو پرائیویٹ ملٹری کنٹریکٹر کے حوالے کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close