اسلام آباد

ترسیلاتِ زر میں اضافے کے لئے ہر رکاوٹ دور کریں گے، وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ہم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کے پیکج کا اعلان کر رہے ہیں اور بینکوں کے ذریعہ رقم بھیجنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی پیکج متعارف کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر بینکوں سے بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انتظامی معاملات میں رکاوٹوں کو دور کریں گے تاکہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہو، اس طرح کے اقدام سے ترسیلاتِ زر میں 20 ارب سے 40 ارب ڈالر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلپائن کی مثال ہمارے سامنے ہے، وہاں اسی طریقے سے معیشت بہتر بنائی گئی، فلپائن نے اس اقدام کو کامیابی سے سرانجام دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close