اسلام آباد

نیب ریفرنسز کی سماعت، نوازشریف بیٹی اور داماد کیساتھ احتساب عدالت میں حاضر

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں اور شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر بحث جاری ہے۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔ سابق وزیراعظم نے گزشتہ سماعت میں عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ نہ ملنے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست منظور کی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔ ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close