پنجاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل ہوگی، نواز، شہباز، نثار ودیگرکو نوٹس جاری

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل بروز بدھ سپریم کورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سماعت کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، سعد رفیق، چوہدری نثار، پرویز رشید، خواجہ آصف کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ عابد شیرعلی اور رانا ثناءاللہ، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 146 افرادکو بھی سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نومبر میں عوامی تحریک کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینک تشکیل دیا تھا، لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس عظمت سعید ، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے نئے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دئیے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ لڑکی بسمہ کی درخواست پر سماعت کی تو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری روسٹم پر آگئے اور انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کی عوام کی دادرسی کے لیے اقدامات کو سنہرا باب قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close