کھیل و ثقافت

محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گئے، آخری میچ یادگار بنانے میں ناکام

ابوظہبی: پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کیساتھ ہی ٹیسٹ کیرئیر بھی اختتام پذیر ہو گیا، وہ اپنے آخری میچ کو یادگار نہ بنا سکے ، پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اوردوسری اننگزمیں 8رنزبناسکے۔ کیویز کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے آخری روز ساتھی کرکٹرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ حفیظ نے 55 ٹیسٹ میچز میں 3652 رنز کیساتھ کیریئر کا اختتام کیا جس میں ان کی 10سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں، 224 ان کا بہترین سکوررہااور53 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close