اسلام آباد

سرحدی کشیدگی مصنوعی تھی،اس کامقصد رائیونڈ مارچ ناکام بنانا تھا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ سرحدی کشید گی مصنوعی تھی جس کا مقصد رائیونڈ مارچ کو ناکام بناناتھا لیکن حکومت اس سازش میں ناکام ہو گئی ہےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پر ڈراما رچا یا گیا تاکہ 30ستمبر کو رائیونڈ مار چ ناکام بنا یا جا سکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ساری چالیں سمجھتا ہوں ،حکمرانوں کی رگ رگ کو جانتا ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ 30ستمبر سے پہلے تک سرحدی کشیدگی جاری تھی لیکن یکم اکتوبر کو بھارتی سرحد پر امن ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مودی کے درمیان جو چل رہا ہے ساری دنیا واقف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close